فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، انتخابات میں فوج
نے اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری پوری کی تھی، کس بھی قسم کا انتشار ملک کے مفاد
میں نہیں، ملکی استحکام کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، واضح
کیا جائے کہ الٹی میٹم دیے جانے کی باتیں کن اداروں کے بارے میں کی گئیں، سڑکوں پر
الزام تراشی سے گریز کیا جائے، مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاستدان ہیں انہیں
معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، الیکشن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا
لیکن اپوزیشن اب بھی اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جا سکتی ہے: ترجمان پاک
فوج میجر جنرل آصف غفور
ترجمان پاک فوجمیجر جنرل آصف غفور
کا کہنا ہے کہفوجہمیشہ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، اب بھی
حکومت کو ہماری پوری سپورٹ حاصل ہے،فوجایک غیر جانبدار ادارہ ہے،انتخاباتمیںفوجنے اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری پوری کی
تھی، کس بھی قسم کا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں، واضح کیا جائے کہ الٹی میٹم دیے
جانے کی باتیں کن اداروں کے بارے میں کی گئیں، سڑکوں پر الزام تراشی سے گریز کیا
جائے، مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاستدان ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا
کہہ رہے ہیں،الیکشنکو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن
اپوزیشن اب بھی اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابقترجمان
پاک فوجمیجر جنرل آصف غفور
کی جانب سےنجی
ٹی وی چینلکے پروگرام سے گفتگو
کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی دھمکیوں اور الٹی میٹم کے بیانات پر ردعمل دیا
گیا ہے۔
میجر
جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بتادیں وہ کس ادارے کی بات کررہے
ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات متعلقہ اداروں کے پاس لیکرجائیں۔
سڑکوں پرآکر الزام
تراشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک میں کوئی بھی انتشار ملک کے مفاد میں نہیں۔
کسی کو بھی ملک کونقصانپہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میجر جنرل آصف
غفور نے کہا کہفوجہمیشہ اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتی
ہے۔فوجآئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری
حکومت کو سپورٹ کرتی ہے اور اب بھی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے۔
فوجایک غیر جانبدار ادارہ اور 2018 کےانتخاباتمیں بھیفوجنے اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری پوری کی
تھی۔انتخاباتکو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم
اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جائیں۔ میجر جنرل
آصف غفور نے مزید کہا کہ اس وقتپاکستانکی ایک لاکھفوجمشرقی سرحد پر فرائض انجام دے رہی ہے،بھارتکی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے
گا۔ قوم نےدہشتگردی کی غفریت کامقابلہ کیا،جوکوئی دوسری قوم اورفوج نہ کرسکی۔ اب
ملکی استحکام کو کسی صورتنقصانپہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ واضح رہے
کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اداروں کودھمکیکی صورت میں الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ حکومت
کی حمایت کرنا چھوڑ دیں۔
0 تبصرے