About Me

اقراعزیز یاسرحسین سے شادی کیلئے دن گننے لگیں

اداکارہ اقرا عزیز اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔

یاسر حسین نے رواں سال ایوارڈ شو کے دوران اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے اقرا نے قبول کرلیا تھا۔ حالانکہ تقریب کے دوران یاسر حسین اور اقرا عزیز کی بے باکیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، تاہم تنقید سے بے پرواہ یہ جوڑا اپنی زندگی میں مگن اور کافی خوش ہے۔

اقرا عزیزاور یاسر حسین ان دنوں میامی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے ایک دوسرے سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

حال ہی میں اقرا عزیز نےانسٹاگرام پر اپنی اور یاسر حسین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھاہے’’میں آج تک کسی ایسے انسان سے نہیں ملی جو تمہاری طرح مددگار ہو۔ اس تحریر کے ساتھ اقرا نے یاسر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔‘‘

I’ve never met a man as supportive as you my love🌸 Counting days till we become official♥️ . 📸 @moe_butt

A post shared by IQRA AZIZ🇵🇰 (@iiqraaziz) on Oct 22, 2019 at 3:27am PDT

واضح رہے کہ چند روز قبل یاسرحسین اور اقرا عزیز کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ تصویر میں یاسر نے اقرا کو گود میں اٹھایا ہواتھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے اور مذہب میں بغیر شادی کے اس طرح وقت گزارنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، خدا ہمیں سیدے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے