نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں آج ان کے گردوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جسے ڈاکٹر محمود ایاز نے غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں میں تشویش بڑھنے لگی ہے اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمودایاز نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس کیلئے استعمال ہونے والی ادویات سے پیچیدگیاں بڑھ گئیں ہیں ، انجیکشنز اور سٹیرائڈز نوازشریف کے گردوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ، نوازشریف کے گردوں کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہہے ، عارضہ قبل کی ادویات پلیٹ لیٹس پر اثر اندازہو رہی ہیں ، نوازشریف کی صحت سے متعلق آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں ۔
0 تبصرے