About Me

پرتگال میں بغیر چہرے والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش


لزبن: پرتگال میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا چہرہ نہیں ہے جس پر اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ مختلف چہ مہ گوئیاں کرنے لگے
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال میں خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کی ناک، آنکھیں اور دماغ کا کچھ حصہ موجود ہی نہیں، اس کے علاوہ بھی بچے میں کئی نقائص ہیں، بچے کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ہم نے چھ ماہ کے حمل کے بعد ہی ڈاکٹر سے مادر حمل میں موجود بچے کے مکمل معائنہ کرنے کا کہا تھا تو بغیر ٹیسٹ کرائے ہی بچے کو ہرطرح سے تندرست قرار دے دیا گیا، ڈاکٹر نے بچوں کے اہم اعضا کی تشکیل سے متعلق کیا جانے والا ٹیسٹ نہیں کیا۔
دوسری جانب پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی انضباطی کمیٹی نے  مذکورہ ڈاکٹر کو 6 ماہ کے لیے معطل کرکے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے