لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی میں طلاق کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن اب کئی طلاق یافتہ خواتین نے ان جوڑوں کی ایک انتہائی اہم علامت بتا دی ہے جن کی طلاق کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ ممز نیٹ پر درجنوں طلاق یافتہ خواتین نے بتایا ہے کہ جو میاں بیوی لوگوں کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا بہت زیادہ اظہار کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کا رشتہ بہت اچھا چل رہا ہے، درحقیقت ان کی طلاق ہونے کا خدشہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
ان خواتین نے بتایا کہ ”سب کے سامنے ایک دوسرے حد سے زیادہ پیار جتانے کا صاف مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں کے رشتے میں بہت سی تلخیاں ہیں اور ان کا ایک دوسرے سے نباہ مشکل سے ہی ہو رہا ہے۔ جن میاں بیوی کا رشتہ انتہائی مضبوط ہو وہ لوگوں کے سامنے کبھی اس طرح برملا ایک دوسرے سے چاہت کا اظہار نہیں کرتے۔“
0 تبصرے